ڈسٹرکٹ ملیر ??یں لاقانونیت کے بڑھتے ہوئے واقعات نے مکینوں کو خوف و ہراس ??یں مبتلا کر دیا فائرنگ کے 2 واقعات نے پولیس کی کارکردگی کا پول کھول دیا۔
تفصیلات کے مطابق پہلے واقعہ ??یں شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 17 اے ??یں 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکوؤں نے سپرمارٹ ??یں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر سیکیورٹی گارڈ مشتاق سمیت 2 افراد کو زخمی کر دیا اور ڈاکوؤں گارڈ کا اسلحہ چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسرا واقعہ بھی شاہ لطیف کے سیکٹر 16 بی ??یں پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے مویشیوں کے بیوپاری 55 سا??ہ سرفراز کو گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جو زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، پولیس کی ناقص حکمت علی ??ے باعث دونوں واقعات ??یں ملوث ملزمان موقع سے فرار ہونے ??یں کامیاب ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جناح اسپتال ??یں مقتول کے بیٹے وقار نے می??یا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ??ہ وہ گھر کے اندر تھا اس دوران فائرنگ سن کر جیسے ہی گھر سے باہر نکلا تو ایک داڑھی والا شخص فائرنگ کر رہا تھا جبکہ میرے والد زخمی ہوگئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ایک ہی ملزم تھا جو موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا جبکہ اس نے موٹر سائیکل نمبر نوٹ کرلیا جو پولیس کو بتا دیا گیا ہے پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات اور علاقے ??یں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کو تلاش کر کے فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کر رہی ہے۔